لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور اداکارہ جنت مرزا نے مداح کو شادی کے سوال پر جواب دے دیا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر جنت مرزا نے سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔جواب میں انہوں نے لکھا کہ مجھے خود بھی نہیں پتا، آج کل شادی شدہ لوگوں کے حالات دیکھ کر شادی کرنے کا دل ہی نہیں کرتا، اتنا ظلم اچھی خاصی زندگی شادی کے بعد خراب ہوجاتی ہے۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شادی کے بارے میں جلد بازی کرنے سے بہتر ہے آرام سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔واضح رہے کہ جنت مرزا ایک پنجابی فلم تیرے باجرے دی راکھی میں کام کر چکی ہیں، جس کی ہدایات سید نور نے دی تھیں اور صائمہ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا لیکن فلم فلاپ ہوگئی تھی۔جنت مرزا متعدد اشتہارات میں نظر آ چکی ہیں




