شادی کے دو ماہ بعد خاتون آشنا کیساتھ فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دو ماہ قبل شادی ہونے والی خاتون زیورات’ نقدی سمیٹ کر آشنا کیساتھ فرار ہو گئی، پولیس نے مغویہ کے شوہر کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 225 رب احمدنگر کے رہائشی رمضان نے بتایا کہ اس کی دو ماہ قبل ایمن بی بی سے شادی ہوئی اور وہ کام کاج کے سلسلہ میں ڈیوٹی پر گیا ہوا تھا کہ اسکی عدم موجودگی میں ایمن بی بی گھر والوں کو بازار جانے کا کہہ کر گئی واپس نہ آئی۔ جب انہوں نے گھر کی تلاشی لی تو زیورات اور نقدی بھی غائب پائے گئے۔ جس پر پولیس کو اطلاع کی تو پولیس نے 365 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے مغویہ اور اس کے آشنا کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں