شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ ،شرح منافع کے نئے ریٹس مقرر

اسلام آباد(بیوروچیف) شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح منافع کے نئے ریٹس کا اعلان کر دیا، جس کے تحت 1 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ2سے11ہزار روپے کا منافع ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت مرکز (نیشنل سیونگز)کی جانب سے قلیل مدتی سرمایہ کاری کے خواہشمند پاکستانی شہریوں اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس اسکیم دستیاب ہے، جس میں3ماہ’6ماہ اور 1سال کی مدت کے لیے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔اسکیم کے تازہ ترین منافع کی شرح کی تفصیلات سامنے آگئیں ، جس کے تحت 3 ماہ کے سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کی شرح 11.12 فیصد مقرر ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر تقریبا 2,780 روپے منافع حاصل ہوتا ہے۔6 ماہ کے سرٹیفکیٹ میں سالانہ شرح 11.50 فیصد ہے، جس پر ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کے بدلے 5,750 روپے منافع ملتا ہے۔ایک سال کے سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کی شرح 11.72 فیصد ہے، جس کے تحت ایک لاکھ روپے پر 11,720 روپے سالانہ منافع حاصل ہوتا ہے۔تمام پاکستانی شہری اور اوورسیز پاکستانی انفرادی طور پر، نابالغ افراد کے نام پر یا مشترکہ اکانٹ کے ذریعے یہ سرٹیفکیٹس خرید سکتے ہیں۔کسی بھی قومی بچت مرکز سے مفت دستیاب درخواست فارم (SC-1) پر کر کے یہ سرٹیفکیٹس حاصل کیے جا سکتے ہیں، جنہیں بطور ضمانت بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔سرمایہ کاری کی مالیت اور حد: یہ سرٹیفکیٹس 10 ہزار، 50 ہزار، 1 لاکھ، 5 لاکھ، 10 لاکھ، 50 لاکھ اور 1 کروڑ روپے کی مالیت میں دستیاب ہیں۔سرمایہ کاری کی کم از کم حد 10 ہزار روپے ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔فعال ٹیکس دہندگان (فائلرز)کے منافع پر 15 فیصد جبکہ غیر فعال ٹیکس دہندگان (نان فائلرز)کے منافع پر 30فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگا۔تاہم شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس میں کی جانے والی سرمایہ کاری زکو کی کٹوتی سے مستثنی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں