جڑانوالہ(نامہ نگار) متعلقہ اداروں کی چشم پوشی کے باعث شاپنگ مالز مارکیٹوں بنکوں میں اسپیشل افراد کی سہولت کیلئے ریمپ سمیت دیگر سہولیات ناپید،وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر پنجاب لیبر ڈیپارٹمنٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ شوشل ویلفیئر نے اسپیشل افراد کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی بجائے مبینہ طور پر نظریں چرا رکھی ہے اور اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کیلئے فراہم کئے جانے فنڈز پر مبینہ طور پر ہاتھ صاف کرنا معمول بنا رکھا ہے متعلقہ اداروں کی مبینہ چشم پوشی کے باعث جڑانوالہ میں قائم شاپنگ مالز مارکیٹوں اور بنکوں میں اسپیشل افراد کی سہولت کیلئے ریمپ نہیں موجود نہیں ہے مذکورہ مقامات پر اسپیشل افراد کیلئے سہولیات کی عدم فراہمی نے متعلقہ اداروں کی بے حسی کو عیاں کر دیا ہے متعلقہ اداروں کے سربراہان شاپنگ مالز مارکیٹوں اور بنکوں میں اسپیشل افراد کیلئے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بجائے ناگزیر وجوہات کی بنا پر مذکورہ مالکان کیخلاف موثر کارروائی کرنے کی بجائے فرضی نوٹس بھجوا کر افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں جبکہ متعلقہ اداروں کے سربراہان بھاری تنخواہیں مراعات لینے کے باوجود اسپیشل افراد کو درپیش مسائل حل نہیں کر پا رہے ہیں اسپیشل افراد نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،صوبائی وزیر لیبر ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ انکے لیئے جڑانوالہ کی مارکیٹوں شاپنگ مالز اور بنکوں میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور غفلت و کوتاہی کے مرتکب افسران کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔




