شاہین آفریدی کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس نیوز) پی سی بی کی ہدایت پر شاہین شاہ آفریدی نے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس کرکٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا۔ 26سالہ لیفٹ آرم پیسر عمدہ کارکردگی کی بدولت قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آنا چاہتے ہیں، شاہین ہفتے کو شروع ہونے والی ڈپارٹمنٹس کی پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں کے آر ایل کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کے مطابق انھیں ادارے کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا جائے گا، یاد رہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے شاہین آفریدی کو ڈراپ کرتے ہوئے سلیکٹرز نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں عدم شرکت کو وجہ قرار دیا تھا، البتہ اسی کے ساتھ بابر اعظم کو منتخب کر کے خود ہی اپنی بات کی نفی بھی کر دی تھی، سٹار بیٹر نے بھی کئی برس سے کوئی ڈومیسٹک چار روزہ میچ نہیں کھیلا۔شاہین آفریدی نے اب تک 43 فرسٹ کلاس میچز میں 26.81 کی اوسط سے 166 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں