شاہ رخ خان کا دلیپ کمار سے موازنہ بے معنی ہے’ فردوس جمال

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اچھے اداکار نہیں اور دلیپ کمار سے ان کا موازنہ بے معنی ہے۔فردوس جمال پاکستان کے سینئر اداکار ہیں جن کا کیریئر آج کل تنازعات کا شکار ہے اور آج کے دور کے تمام اسٹارز کے خلاف ان کے سخت بیانات سے لے کر پرانے دور کے فنکاروں پر ان کی تنقید تک نے انہیں ایک منفی رنگ میں پیش کیا ہے۔ان کے اپنے خاندان کے ساتھ مسائل نے بھی عوامی سطح پر ان کے لیے بڑی مشکلات کھڑی کی ہیں۔تاہم وہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جہاں انہوں نے کئی فنکاروں اور ان کے فن کے بارے میں بات کی۔فردوس جمال بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے مداح ہیں اور دلیپ کمار، شاہ رخ خان کو اداکاری میں اپنا جانشین کہا کرتے تھے اور وہ اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو دونوں شاہ رخ خان کے بہت قریب ہیں۔کنگ خان کی اداکاری کا انداز دلیپ کمار سے کافی ملتا جلتا ہے اور فردوس جمال نے اس موازنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں