کراچی (سپورٹس نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے مستقبل سے متعلق اہم پیشگوئی کی ہے۔احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کی خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔اس دوران انہوں نے پی ایس ایل کے میچز اور کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے متعلق اپنا تجزیہ پیش کیا۔ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد نے بتایا کہ راولپنڈی ایکسپریس کے لقب سے مشہور سابق بولر شعیب اختر کی بولنگ اور اسپیڈ جیسی کوئی بولر بولنگ نہیں کروا سکتا، شعیب اختر جیسا بولر تاحال بین الاقوامی سطح پر بھی دریافت نہیں ہو سکا ہے۔




