راولپنڈی (سپورٹس نیوز) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے محمد عامر کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دے دیا۔49 سالہ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستان کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک قرار دیا ہے۔انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کو یاد کرتے ہوئے عامر کی تعریف کی۔




