دبئی (سپورٹس نیوز) سابق کپتان شعیب ملک کی بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ فٹبال کھیلنے کی ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔شعیب ملک نے 1999میں بین الاقوامی ڈیبیو کرنے کے بعد 20 سال سے زائد عرصے تک قومی ٹیم میں خدمات انجام دیں، وہ آل رائونڈر کے طور پر اہم میچز کھیلے اور متعدد ریکارڈز بنائے۔وہ 2009 کے آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 جیتنے والی پاکستان کی فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے۔شعیب ملک نے 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی ایک ہائی پروفائل کراس بارڈر شادی میں جوڑے نے 2018 میں اپنے بیٹے اذہان کا استقبال کیا لیکن ان کے بیٹے چار سال کے ہونے کے فورا بعد برسوں ایک ساتھ رہنے کے بعد الگ ہو گئے ۔ اگرچہ وہ اب ثنا جاوید سے شادی کر چکے ہیں




