فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری کے بھائی شعیب چوہدری کا سانحہ ارتحال ٹینس کلب اور منروا کلب فیصل آباد کے اراکین، اپنے قریبی ساتھی میاں محمد آصف (ڈی جی ایف ڈی اے) کے بڑے بھائی شعیب چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہیں۔ منروا کلب فیصل آباد کے صدر میاں زاہد سرفراز، سیکرٹری کلب رانا محمد مشتاق، سپورٹس سیکرٹری رانا افتخار احمد ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر جلال عارف، صدر ڈی بی اے سیف الرحمن بھٹی اور سابق جی ایم ایم سی رانا عابد نے ایک مشترکہ بیان میں انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ کلب کے عہدیداران نے غم زدہ خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ ہیں۔ وہ ایک شریف النفس، قابل احترام استاد اور مثالی اوصاف کے مالک انسان تھے جن کی زندگی ہمیشہ ایک مثال رہے گی۔




