شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز کو آپریشن میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سرغنہ خارجی عمر عرف جان میر عرف تور ثاقب 4 دیگر دہشتگردوں سمیت جہنم واصل کردیے گئے، خارجی سرغنہ عمرعرف جان میر عرف ثاقب تور کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک فتنہ الخوارج کا سرغنہ سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر کئی دہشتگرد حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جبکہ خارجی عمر عرف ثاقب تور نے سپین وام میں بوبالی مسجد کے اطراف علاقے میں زیر زمین بنکر، سرنگیں اور بارودی جال بچھا رکھا تھا۔سکیورٹی فورسز نے مربوط حکمت عملی کے تحت دہشتگردوں کو گھیرے میں لے کر جہنم واصل کیا ہے۔




