شوبز میں آنیوالے چیلنجز کا جرات مندی سے مقابلہ کیا’ یشما گل

کراچی (شوبز نیوز) شوبز کی دنیا کی کامیاب ترین اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈراموں میں کام کرنا آسان ہے لیکن ایسا نہیں یہ بہت سخت مقابلے کی فیلڈ ہے اور اس میں کام سے جی چرانے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے شوبز میں کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کیلئے بہت پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں تب جا کر ڈراموں میں کامیابی حاصل ہوتی ہے زندگی میں بے شمار کٹھن مرحلوں سے گزرنا پڑتا ہے اور کامیابی اسی کا مقدر بنتی ہے جو محنت اور لگن کے ساتھ کام کرتے رہے شروع میں لگا کہ شوبز کی فیلڈ مشکل ہے مگر جدوجد جاری رکھی بالآخر کامیابی مل گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں