شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں’ عائشہ عمر

لاہور(شوبز نیوز) ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآتا ہے اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر آنے والا دن میرے لئے نئے چیلنج لے کرآ یا۔ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب تو بطورسنگرمیوزک پروگراموں میں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے ان خیالات کا اظہار اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے میڈیا سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلئے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی لیکن اس کامیابی کوپانے کیلیے مجھے بہت سخت محنت کرنا پڑی ہے اس کے علاوہ جن سینئر فنکاروں کے ساتھ کام کیا، انھوں نے بھی بہت رہنمائی کی اوریہ سلسلہ آج بھی جاری ہے صرف شوبزمیں ہی نہیں زندگی کے تمام شعبوں میں ترقی کیلئے محنت، لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کے بعد ہی کامیابی مل پاتی ہے۔ میں توبس ایک ہی بات جانتی ہوں کہ کامیابی سفارش یا پیسے سے نہیں ملتی یہ انہی لوگوں کا مقدربنتی ہے جواس کے حقدار ہوتے ہیں اوراس کو پانے کیلئے خوب محنت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں