لاہور(شوبز نیوز) سینئر اداکار نیئر اعجاز نے کہا ہے کہ منفی کرداروں کی وجہ سے مجھے منفرد شناخت ملی ہے اور لوگ مجھے ولن کے کردار میں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فنی کیریئر کے دوران فلم اور ٹی وی کیلئے جتنے کردار ادا کیے ان میں زیادہ تر منفی نوعیت کے تھے اور انہیں عوامی حلقوں میں بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ نیئر اعجاز نے کہا کہ ماضی میں ریاض کاشمیری، طارق شاہ، ہمایوں قریشی اور شفقت چیمہ سمیت متعدد فنکاروں نے ولن کے کرداروں میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔




