شوبز میں معیاری کام میری اولین ترجیح ہے، احد رضا

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار احد رضا میر نے کہا ہے کہ اداکاری کیلئے کوئی فارمولہ نہیں کردار میں ڈوب کر اداکاری کرتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں احد نے کہا کہ مجھے ہر طرح کے فنکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند ہے، یہ شاید سیاسی لگے، لیکن سچ یہ ہے کہ میں سب کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔احد رضا میر نے کہا کہ میرے نزدیک اداکاری کا کوئی طے شدہ فارمولا نہیں، لوگ مجھ سے اکثر پوچھتے ہیں کہ تمہارا ایکٹنگ میتھڈ کیا ہے؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کوئی خاص طریقہ نہیں، سب کچھ خود بخود ہو جاتا ہے۔جب میں کردار میں ڈوب جاتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا کہ وہ زیادہ تر وقت گھر پر گزارتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں