شوہر نے زہریلا جوس پلا کر بیوی کو مار ڈالا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) شوہر نے مبینہ طور پر بیمار بیوی کو زہریلا جوس پلا کر مار ڈالا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے اصل حقائق جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 226ر۔ب کی رہائشی مسرت بی بی کو بیمار ہونے پر ہسپتال لایا گیا جہاں پر شوہر نے تیما رداری کرتے ہوئے جوس لا کر پلایا جس کے پینے سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی اور زندگی کی بازی ہار گئی، لواحقین نے الزام عائد کیا کہ مسرت بی بی کے شوہر نے زہریلا جوس پلایا جس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے۔ تھانہ سول لائن پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں