فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو آشنا سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی نے اپنے عملہ کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لبنیٰ بانو اور شاہ زیب سے بازپرس شروع کر دی۔ یاد رہے کہ محمد جاوید ولد پرویز کی شادی لبنیٰ بانو سے ہوئی اور وہ اپنے سسرالی 225 رب امجدآباد میں بیوی بچوں کے ہمراہ کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھا۔ جاوید کی اہلیہ لبنیٰ بانو نے شاہ زیب پٹھا ن سے ناجائز مراسم استوار کر لئے۔ 27مارچ کو جاوید گھر آیا تو اسکی اہلیہ لبنیٰ بانو کو اپنے آشنا کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے دیکھ لیا تو لبنیٰ بانو نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر جاوید کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور کرنٹ لگنے کا ڈرامہ رچایا۔ تاہم اس کا بھائی وقاص نے غسل دیتے وقت جاوید کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھ کر بھاوج سے پوچھا تو وہ ٹال مٹول کرتے ہوئے فرار ہو گئی جس پر پولیس کو اطلاع کی پولیس نے وقاص کی اطلاع پر مقدمہ درج کر لیا اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر لبنیٰ بانو اور اس کے آشنا شاہ زیب کو گرفتار کر کے بازپرس کی تو انہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔ سی پی او کی ایس ایچ او تھانہ صدر محمد علی اور اسکی ٹیم کو شاباش۔




