بشکیک (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں صدارتی محل پہنچ گئے ،ان کی آمد پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے صدارتی محل آمدپر کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم پاکستان کوسلامی،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،وزیراعظم اور کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔گارڈآف آنرکے بعدکرغز صدرنے وزیراعظم سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا،وزیراعظم نے بھی کرغز صدر سے پاکستانی وفد کے ارکان کا تعارف کرایا،وزیراعظم اور کرغز صدر نیون آن ون ملاقات سے پہلے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔وزیراعظم اورکرغز صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے۔




