جڑانوالہ(نامہ نگار)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی پاک فوج کے شہید کمانڈو محمد صدیق کے گھر آمد ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا ، تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ستیانہ روڈ چک نمبر 34گ ب میں شہید کمانڈو صدیق کے گھر جا کر انکے اہلخانہ سے ملاقات کی،انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ شہدا ء قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان کے عظیم خون کی بدولت ہی پاکستان کی بنیادیں مضبوط ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید کے اہلِ خانہ ہمارا اور پورے ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کا صبر، عزم اور استقلال انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ حکومت شہدا کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کے خاندانوں کی سرپرستی اور دیکھ بھال کو اپنا اولین فرض سمجھتی ہے۔




