ہر شہری کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد اور ہنڈاا ٹلس کے باہمی اشتراک سے نور محمد انصاری دستکاری سکول سوشل ویلفیئر سوسائٹی غلام محمد آباد میں ٹریفک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی نے کی۔ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد کے انچارج ڈاکٹر مبشر باجوہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی بعض اوقات مشکل محسوس ہوتی ہے، لیکن ہیلمٹ کے استعمال سے حادثات میں نمایاں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے خواتین موٹر سائیکل سواروں کو ہدایت کی کہ دورانِ سفر چادر وغیرہ کو مکمل طور پر سنبھال کر رکھیں کیونکہ معمولی غفلت بھی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی قوانین کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اس لیے ہر شہری کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے۔جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی اور ہنڈا اٹلس کے سیفٹی منیجر عثمان افضل نے طالبات پر زور دیا کہ وہ خود بھی ٹریفک قوانین سیکھیں اور دوسروں کو بھی ان پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے موٹر سائیکل چلانے کی تربیت کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس اور اٹلس ہنڈا کے تعاون سے جلد سہولت کا اعلان کیا جائے گا۔تقریب میں اٹلس ہونڈا کی جانب سے اساتذہ کرام کو تحائف بھی دیے گئے۔ پرنسپل حافظہ صبا تبسم اور ماہم ہرویز نے بھی خطاب کیا اور اٹلس ہنڈا لمیٹڈ اور سٹی ٹریفک پولیس کی ٹریفک آگاہی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں