فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ کے علاقہ جھمرہ روڈ پر سیون سیز مارکی کے قریب شہری کے گھر آتشزدگی’ بھاری مالیت کا سامان جل گیا، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ الیکٹرک بورڈ میں شارٹ سرکٹ کے باعث چنگاری نے قریب پڑے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، پلاسٹک کین اور فائبر شیٹس کو لگنے والی آگ نے پورے کمرہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، تاہم ریسکیو1122 ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




