فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر سائیکلز پر سیفٹی وائیر کے لگانے کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا شہری اپنے موٹر سائیکلز پر اپنے تحفظ کے لیے ہر صورت سیفٹی وائرز لگائیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے آگاہی مہم کے اجرا کے موقع پر کیا اس موقع پر انہوں نے ایجوکیشن یونٹ کو بھی ہدایات دیں کہ وہ سیفٹی وائر کے حوالے سے آگاہی مہم کو تسلسل سے جاری رکھیں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کیساتھ سیفٹی وائر کا استعمال بھی بہت ضروری ہے جس کا مقصد شہریوں کا اپنا تحفظ اور سیفٹی ہے۔




