شہر اقتدار کو عوامی یلغار سے بچانے کیلئے اقدامات شروع

اسلام آباد (عظیم صدیقی) شہر اقتدار کو عوامی یلغار سے بچانے کیلئے اقدامات شروع’ آئی جی علی ناصر رضوی کی تبدیلی سے آغاز ہوا ہے، کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہو چکی ہے۔ اگلے 15 روز میں 3لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف آ رہے ہیں۔ جماعت اسلامی 20 ستمبر’ کسان اتحاد 25 ستمبر سے سب سے اہم تحریک انصاف لانگ مارچ ہو گا۔ وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کیا جا رہا ہے ۔ موٹرویزاور اٹک خیرآباد پُل بند ہو گا۔ شہر کے داخلی خارجی راستے بند ہوں گے۔ تعلیمی ادارے بھی بند ہو سکتے ہیں۔ گرفتاریوں کا سلسلہ 3 روز سے جاری ہے، اب تک اٹک’ چکوال’ راولپنڈی’ جہلم اضلاع سے درجنوں گرفتاریاں ہوئی ہیں سلسلہ جاری رہیگا۔ لانگ مارچ پی ٹی آئی پر اب تک تخمینہ 45کروڑ ہے۔ علی امین گنڈہ پور لاتعلق ہے، ممبران پارلیمنٹ کی طرف سے چندہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ پیسے جمع کرنے میں بے حد مشکلات درپیش ہیں، اگر لانگ مارچ کے خلاف عدالتی فیصلہ آ جاتا ہے تو صورت حال ازحد خطرناک ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں