لاہور(سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹی20 فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے نوجوان آل رائونڈر صائم ایوب نے شاندار پیش رفت کرتے ہوئے بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔تازہ رینکنگ کے مطابق صائم ایوب ایک درجہ ترقی کے بعد ٹی20 آل رائونڈرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ بھارت کے ہاردک پانڈیا ایک درجے کی تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔زمبابوے کے تجربہ کار آل رائونڈر سکندر رضا بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔




