فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مقامی صحافی اور فیصل آباد پریس کلب کے کونسل ممبر حکیم محمد فرحان کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں، (انا اﷲ وانا الیہ راجعون) نماز جنازہ آج مدنی مسجد سمن آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنا ز ہ میں صحافی’ کاروباری’ سیاسی’ سماجی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیاگیا۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور دیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیبۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔تعزیت کے لیے حکیم محمد فرحان کا فون نمبر 0305-7219939، 0306-7046207 ہے۔




