صدر آصف زرداری کی فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں سابق وزیراعلیٰ میاں منظور احمد وٹو کی نواسی کی شادی کی تقریب میں شرکت ‘ نواب شہزاد علی خاں کی صاحبزادی کمال گروپ کے عامر کمال کے صاحبزادے الامان کمال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کینال روڈ کمال ہائوس میں منعقدہ ولیمہ کی تقریب میں شرکت کی۔ ولیمہ کی تقریب میں اہم سیاسی شخصیات و بزنس کمیونٹی کے افراد بھی شریک تھے۔کمال ہائوس کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ سپیشل فورسز، سنائپرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔صدرِ پاکستان کی آمد کے پیشِ نظر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں