صدیق اکبر کی زندگی ایمان ،وفاداری کی روشن مثال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کی زندگی ایمان، وفاداری اور اعلی کردار کی روشن مثال ہے۔ ان کی شخصیت امت کے لیے وہ معیار ہے جو سچائی اور اللہ و رسول ۖ سے بے مثال محبت کا درس دیتی ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک ڈویثرنل صدر و ممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میاں محمد آصف رضاقادری نے PP-98کے زیر اہتمام”جانشین مصطفیۖ سیمینار”سے کھرڑیانوالا میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کا طرزِ عمل ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ دین کی خدمت اخلاص، عاجزی اور استقامت کے بغیر ممکن نہیں۔ ان کی جرت، ان کے فیصلے اور ان کا طرزِ قیادت آج بھی امت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ایسے مبارک اسو کو اپنائے بغیر معاشرے میں خیر، وحدت اور پاکیزگی پیدا نہیں ہوسکتی۔تقریب کے آخرمیں سیدنا صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے نقشِ قدم پر چلنے اور ملکی معاشی مشکلات کے جلد حل کیلئے خصوصی دعاکی گء ۔ اس موقع پر مولانایاسر مختار مدنی ،شیرافگن پنوں، محمدطاہر ،طارق باجوہ،رانا ذیشان،ملک رمضان،محمد حسنین عامر عطاری،ذوالقرنین قادری و دیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں