صفدرآباد میں درس قرآن کی محفل23اپریل کو ہو گی

صفدرآباد (نامہ نگار)جامعہ مدنیہ جامع مسجد غلہ منڈی اہل سنت والجماعت صفدرآباد میںشہر کی تاریخ میں پہلی بار درس قرآن دورہ تفسیر القرآن ہر جمعرات کو بعد از نماز عشاء مسلسل 40 جمعرات انعقاد پذیرہو گا۔درس قرآن کی پہلی محفل پاک مورخہ23 اپریل 2026 ء بروز جمعرات بعد نماز عشاء منعقد ہو گی۔خطیب اعظم علامہ عبد المالک طاہر بن قاری محمد یوسف رحمتہ اللہ علیہ(سابق خطیب مسجد ہٰذا)درس قرآن ارشاد فرمائیں گے۔ہر جمعرات کو تقریباً پون سپارہ کی تفسیر بیان فرمایا کریں گے جو لگاتار چالیس جمعرات تک جاری رکھیں گے۔صفدرآباد کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے کہ شہر کی جامع مسجد میں ممتاز عالم دین علامہ قاری حافظ عبد المالک طاہر خطیب جامع مسجد غلہ منڈی صفدرآباد اللہ رب العزت کے پاک کلام کی تفسیر کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق یہ سلسلہ مسلسل 40 جمعرات 20 جنوری2027 ء تک جاری رہے گا ،درس قرآن کی ہربا برکت محفل کے اختتام پر لنگر شریف کا بھی اہتمام ہو گا۔جملہ اہل اسلام اس میں ضرور شرکت فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں