صفدر آباد میں عرس خالقیہ 18اکتوبر کو ہو گا

صفدرآباد(نامہ نگار)سر زمین صفدرآباد میں اللہ کے ولیوںکی آمد،پیر آف دیپال پور اوکاڑہ پیر طریقت رہبر شریعت پیر سائیں فقیر احمد خان خالقی رزاقی نقشبندی اور پیر آف حافظ آباد پیر وسیم الحسن شاہ سالانہ عرس مبارک خالقیہ تاجیہ علامہ پیر تاج دین خالقی توکلی رزاقی میں شرکت کریں گے۔صاحبزادہ محمد ارشد جاوید خالقی سجادہ نشین دربار عالیہ خالقیہ صفدرآبادنے ڈیلی بزنس رپور ٹ کے نمائندہ سے ایک خصوصی ملاقات میں بتایا کہ انشاء اللہ تعالیٰ سالانہ عرس خالقیہ نہائت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس میں پیر صاحبان کی آمد کنفرم ہے۔پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید علامہ شاہد حسین گردیزی آف سانگلہ ہل مہمان خصوصی ہونگے۔عرس کی تقریبات جامع مسجدخالقیہ اردو بازار صفدرآباد میں مورخہ 18 اکتوبر2025 ء کو ہوں گی۔ پاکستان کے نامور نعت خوان بھی تشریف لائیں گےْ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں