صنعتی یونٹس کیلئے ٹیکس چھوٹ کی مدت میں توسیع کی تجویز

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی حکومت نے اسلام آباد سمیت وفاق کے زیر انتظام علاقوں کیلئے فیڈرل سپیشل اکنامک زون اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، صوبوں میں قائم اتھارٹیز اپنے متعلقہ علاقوں میں کام جاری رکھیں گی۔ وفاقی حکومت نے فیڈرل سپیشل اکنامک زون اتھارٹی ایکٹ بل 2026پارلیمنٹ میں منظوری کے پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں، نئے قانون کے مطابقاقتصادی زون کیلئے ایک سے زائد ڈویلپرز کا انتخاب کیا جا سکے گا، بشرطیکہ وہ زون ایک ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل اور ہر ڈویلپر کے پاس کم از کم پانچ سو ایکڑ کا رقبہ ہو۔ بل میں صنعتی یونٹس کیلئے ٹیکس چھوٹ کی مدت میں بھی توسیع کی تجویز دی گئی ہے جسکے تحت جو انٹرپرائزز 30 جون 2035 تک اپنی تجارتی پیداوار شروع کرینگے ، وہ اگلے دس سال کیلئے تمام انکم ٹیکس سے مستثنی ہونگے ۔ وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر میں قائم زونز کو بجلی، گیس اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی سال کے اندر یقینی بنائیگی جبکہ نجی شعبے کے زونز کو بھی مخصوص معیار کے مطابق یہ سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں