چنیوٹ(نامہ نگار)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈان جاری ہے ۔اس ضمن میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر متعدد فوڈ بزنسز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ فش سٹوریج گودام پر چھاپہ مارا۔دوران معائنہ صفائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔سٹوریج سائٹ میں واش روم کی موجودگی اور نامناسب سٹوریج انتظامات پر ایکشن جبکہ مزید کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 20 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے۔علاوہ ازیں ملک سیل پوائنٹس اور دودھ بردار گاڑیوں کو دودھ کی ناقص کوالٹی پر جرمانہ اور 130 لیٹر سے زائد غیر معیاری ملاوٹ زدہ دودھ ضائع کردیا گیا۔اسی طرح معائنہ کے دوران برآمد کر دہ 3 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات اور 12 لیٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس بھی تلف کی گئیں۔




