فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی پولیس نے ضلع کچہری سے ہتھکڑی سمیت فرار ہونیوالے ملزم کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ بٹالہ کالونی کے اے ایس آئی غلام مرتضیٰ’ کانسٹیبلان یوسف اور حسنین کے ہمراہ ملزم شعبان کو چوری کے مقدمہ میں تاریخ پیشی پر ضلع کچہری لائے اور جہاں پر ملزم پیشاب کرنے کا بہانہ بنا کر ہتھکڑی سمیت فرار ہو گیا تھا جس پر سی پی او تنویر حسین نے نوٹس لیتے ہوئے فرار ہونیوالے ملزم کی.گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیتے ہوئے دو کانسٹیبل یوسف اور حسنین کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ تاہم ایس پی اقبال ڈویژن سعید احمد کی سربراہی میں ٹیم نے جدید وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تھانہ گڑھ کے علاقہ میں چھاپہ مار کر ملزم شعیب کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔




