معمر رانا کو فلم ” مُکھو” میں ایک دن کا 5لاکھ روپے معاوضہ دیا، سنگیتا

لاہور( شوبز نیوز)نامور ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ معمر رانا میرے بیٹوں جیسا ہے اور فلم”مُکھو”میں اس کا معاوضہ صرف پانچ لاکھ روپے نہیں بلکہ پانچ لاکھ روپے یومیہ طے ہوا تھا۔ایک انٹرویو میں سنگیتا نے کہا کہ میں اسے ایک روپیہ دوں، دس لاکھ دوں یا بیس لاکھ روپے دوں، وہ میرے بیٹے جیسا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ معمر رانا کا ایک دن کا معاوضہ پانچ لاکھ روپے طے پایا تھا اور اس نے فلم کی شوٹنگ کے لیے آٹھ دن کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں