جرمنی(مانیٹرنگ ڈیسک) طالبان رجیم کے زیرِ سایہ پنپتی دہشت گردی یورپ کیلئے سنگین خطرہ بن گئی، یورپی یونین کی خفیہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ دہشتگردی اب صرف خطے تک محدود نہ رہی، سکیورٹی خطرات یورپ تک پہنچ گئے،۔ 23صفحات پرمشتمل یورپی یونین تھریٹ اسیسمنٹ رپورٹ کیمطابق افغانستان سے ابھرتے سکیورٹی خطرات کے باعث یورپی یونین کو پرتشدد انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔




