طلاق کی افواہیں’ایشوریہ’ابھیشیک پھر ایک ساتھ

نیویارک (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی نیویارک میں لی گئی مشترکہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد دونوں کی ازدواجی زندگی سے متعلق جاری افواہوں پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نیویارک میں ایک مداح کے ساتھ سیلفی بنواتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ تصویر شام کی سیر کے دوران لی گئی جب دونوں ایک ساتھ وقت گزار رہے تھے’ گزشتہ کئی ماہ سے دونوں اداکاروں کی علیحدگی اور طلاق سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں