فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا وزٹ۔ملک محمد احمد خان نے مدینہ ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ میڈیکل آنکالوجی کا افتتاح بھی کیا۔یونیورسٹی کے علی آڈیٹوریم میں انہوں نے طلبہ و طالبات سے گڈ گوورننس (اچھا طرز حکمرانی) کے موضوع پر خطاب کیا ۔ طلبہ و طالبات نے سوال و جواب کے سیشن میں سپیکر پنجاب اسمبلی سے تبادلہ خیال کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی کے پیٹرن ان چیف میاں محمد حنیف، چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر محمد حیدر امین، ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک و دیگر بھی موجوتھے۔سابق ممبر صوبائی ا سمبلیچوہدری ظہیر الدین خان بھی تقریب میں موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ملک نے خطبہ استقبالیہ کے دوران پنجاب میں اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ اور طلبہ و طالبات کیلئے ہونہار سکالر شپ، گوگل سرٹیفکیشن اور ای بائیک جیسی سہولتوں کی فراہمی پر صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ طلبہ و طالبات سے اپنے خطاب میں ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اچھی حکمرانی کا اصل معیار شہریوں کو تعلیم، صحت، انصاف اور قانون کی حکمرانی سمیت بنیادی حقوق کی فراہمی ہے۔ انہوں نے میرٹ، شفافیت، انصاف اور احتساب کو موثر ادارہ جاتی نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں کو شخصی صوابدید کے بجائے واضح، شفاف اور مستحکم نظام کے تحت کام کرنا چاہیے۔انہوں نے پاکستان میں تعلیمی مسائل، بچوں کے سکول چھوڑنے کی بلند شرح پر قابو پانے اور تعلیمی مواقع تک مساوی رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو جدید جمہوری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور عوامی فلاح کے لیے مربوط پالیسیاں تشکیل دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مصنوعی ذہانت کو معاون ذریعہ بناتے ہوئے تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتیوں کو بہتر بنانے کی تلقین بھی کی۔قبل ازیں ملک محمد احمد خان نے مدینہ ٹیچنگ ہسپتال میں شعبہ میڈیکل آنکالوجی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور لیبارٹریز کا دورہ کیا اور وہاں عام لوگوں کیلئے جدید ترین طبی سہولتوں کی مفت فراہمی کو سراہا۔یونیورسٹی کے وزٹ کے دوران انہوں نے نور صدیق اکبر لائبریری اور وہاں اسلامی گیلری میں اسلامی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی گرانڈ میں یاد گاری پودا بھی لگایا۔ ملک محمد احمد خان نے کہا مدینہ فانڈیشن کے زیر انتظام، جدید ترین طبی سہولتوں سے مزین مدینہ ٹیچنگ ہسپتال، جدید ترین انفراسٹرکچر اور اعلی معیار تعلیم کے ساتھ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد جیسے اداروں کے قیام کیلئے مدینہ فائونڈیشن کی کاوشیں لائق تحسین اور قابل تقلید ہیں۔




