طلبہ کے موبائل فون پر پابندی

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی حکومت نے ہائی سکولوں میں طلبہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی ستمبر سے نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔حکومت کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون نے موبائل فون پابندی سے متعلق قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہائی سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد ہوگی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد طلبہ کو سکرین کے زیادہ استعمال سے دور رکھنا اور ان کی تعلیمی و ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم سکول پرنسپلز کی یونین نے خبردار کیا ہے کہ پابندی پر فوری عملدرآمد مشکل ہوگا کیونکہ متعدد سکولوں کو تیاری کے لیے مناسب وقت نہیں ملا۔ سکولوں کو پابندی نافذ کرنے کے لیے اپنے داخلی قواعد میں ترمیم کرنا ہوگی جبکہ بعض اداروں میں موبائل فون رکھنے کے لیے لاکرز اور خصوصی پاچز کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے۔حکومت نے تعلیمی سرگرمیوں اور اسکول کے ضروری امور کے لیے موبائل فون کے استعمال کو بعض صورتوں میں پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں