عائزہ اور دانش تیمور کی علیحدگی کی چہ میگوئیاں، مداحوں میں تشویش

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی زد میں آگئے۔سوشل میڈیا صارفین نینوٹ کیا کہ عائزہ خان دانش تیمور کے ڈرامے ہمراہی کی اختتامی تقریب کی اسکریننگ میں نظرنہیں آئیں،مداحوں کی توجہ اس بات پر بھی گئی کہ عائزہ خان نے 8 اگست کو اپنی نکاح کی سالگرہ کے موقع پر بھی سوشل میڈیا پر دانش تیمور کے لیے کوئی پوسٹ شیئر نہیں کی،جبکہ یوم آزادی کے موقع پر بھی دانش تیمور نے فیملی کے بجائے صرف اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔عائزہ خان کی حالیہ پراسرار بلیک اینڈ وائٹ پوسٹ نے بھی مداحوں کی توجہ حاصل کی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات اور علیحدگی سے متعلق سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں