مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں قائم مرکزی حج آپریشن روم کا تفصیلی دورہ کیا۔کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان نے وفاقی وزیر کو مجموعی حج انتظامات، عازمینِ حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کوآرڈینیٹر آپریشنز مکہ صداقت علی نے وفاقی وزیر کو مشاعرِ مقدسہ (منیٰ، عرفات اور مزدلفہ) میں انتظامات اور عازمینِ حج کی روانگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عازمین کی مرحلہ وار نقل و حرکت، رہائش، کیٹرنگ، رہنمائی اور ٹرانسپورٹ کے جامع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں




