فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مشتعل نوجوان کی محبوبہ کی رسم مہندی کی تقریب پر فائرنگ، علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، دولہا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، لڑکی کے سسرال والوں نے شادی کینسل کر دی، چک جھمرہ پولیس نے لڑکی کے والد کی درخواست پر ملزم جمشید عرف گڈو وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق 165 رب کے رہائشی محمد اختر نے بتایا کہ اسکی بیٹی رمشا کی رسم حنا کے موقع پر مشتعل نوجوان جمشید عرف گڈو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آیا اور ان کے گھر پر فائرنگ کر کے خوف وہراس پھیلا دیا اور للکارا جو رمشا کو دلہن بنا کر لینے آیا، اسکو اور باراتیوں کو جان سے مار دونگا اور دولہا کو بھی فون پر میسجز کر کے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں، اگلے روز ہوٹل پر بارات آنا تھی تو لڑکی کے سسرال والوں نے خوفزدہ ہو کر شادی کینسل کر دی، جسکی وجہ سے دلہن کے باپ کو ہوٹل اور دیگر اخراجات پر کافی مالی نقصان ہوا، چک جھمرہ پولیس نے زیردفعہ 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔




