عاشورہ محرم ‘بہترین سیکورٹی انتظامات پر خراج تحسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے موقع پر شاندار انتظاما ت پر فیصل آباد کی انتظامیہ اور سیکورٹی ادارو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پیر قاضی محمد فیض رسو ل حیدر رضوی سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان و تحر یک اہلسنت پاکستا ن’ مولانا محمد یوسف انور مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیث ‘ڈاکٹر ممتاز حسین رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مزید کہا کہ بہترین کوآرڈینیشن، اچھی پلاننگ اور بروقت انتظامات کی وجہ سے محرم الحرام خیریت و عافیت اور امن وامان کے ساتھ گزرے جس کی کامیابی کا سہراڈویژنل کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں، آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر’ سی پی اوتنویر حسین، ایس ایس پی آپرپشن عمران احمد ملک، تمام اے سی صاحبان اور ایس پیز صاحبان ، تمام محکموں کے سربراہان اور سیکورٹی فورسز کے اداروں کے سر جاتا ہے جنہوں نے محرم الحرام میں محافل و مجالس اور خصوصاً 9اور 10محرم کے جلوس کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے پر شاندار کارکردگی دکھانے میں اپنا کردار ادا کیا، بالخصوص صفائی ستھرائی ، لائٹنگ اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے ڈیوٹی پوائنٹس ، زائرین کی سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو فول پروف بنانے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے جانے کنٹرول روم کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کے عمل کو یقینی بنانے متبادل روٹس کیلئے سڑکوں پر ٹریفک وارڈنز تعینات کرنے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں دشواری پیش نہ آئے، تمام جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی ڈیوٹی فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اللہ عزوجل سب کو اہل بیت اطہار کے صدقے جزائے خیر عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں