عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے

نیو یارک (شوبز نیوز) عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس وقت دونوں امریکا میں موجود ہیں، جہاں عاصم اظہر اپنے کنسرٹس میں پرفارم کر رہے ہیں جبکہ ہانیہ عامر بھی ان تقریبات میں شریک ہو رہی ہیں۔حال ہی میں نیویارک میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب عاصم اظہر نے اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران مختصر طور پر ہانیہ عامر کا ہاتھ تھاما۔اس منظر کو مداحوں نے فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کر لیا، جس کے بعد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔دونوں فنکار سفید لباس میں ہم آہنگ انداز میں نظر آئے، جبکہ ہانیہ عامر نے سرخ ماسک کے ذریعے اپنا چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے، جہاں کئی مداح اس جوڑی کو پسند کرتے ہوئے ان کی شادی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین نے اس لمحے کو غیر مناسب قرار دیا ہے۔دوسری جانب کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ ہانیہ عامر عاصم اظہر کے امریکا میں ہونے والے مزید کنسرٹس میں بھی شرکت کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں