عاصم اظہر کا گانا ”آرزو” بھارت میں مقبولیت حاصل کرنے لگا

کراچی (شوبز نیوز) معروف گلوکار عاصم اظہر کے حالیہ گانے آرزو نے بھارت میں غیرمعمولی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے اسپاٹیفائی پر ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ گلوکار کے مطابق یہ ٹریک اسپاٹیفائی کے دور میں بھارت میں ان کا دوسرا سب سے زیادہ مقبول گانا بن گیا ہے، جس پر انہوں نے سرحد پار موجود مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔عاصم اظہر نے انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی سامعین کی جانب سے ملنے والی محبت ان کے لیے بے حد قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپاٹیفائی کے آغاز سے اب تک بھارت میں ان کے گانوں میں صرف غلط فہمی نے زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی تھی، جو چارٹس میں دوسرے نمبر تک پہنچا تھا، جبکہ آرزو اب ان کے کامیاب ترین گانوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔گلوکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی مسلسل محبت اور حمایت ہی اس کامیابی کی اصل وجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس خوشی کے موقع پر وہ اپنے حالیہ گانوں پر بننے والی پسندیدہ ریلز سوشل میڈیا پر شیئر کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں