فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئر مین انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آباد رانا طیب خاں ، وائس چیئر مین محسن ہمایوں، سر پرات اعلیٰ حا جی منظور قادر،میاں عبدالمجید ، صدر حاجی سردار محمد،جنرل سیکر ٹری حافظ عبدالقیوم ،سینئر نائب صدر شیخ شکیل احمد،نائب صدر محمد بلال لیا قت ، سیکر ٹری نشرو اشاعت فیصل پراچہ ،جوائنٹ سیکر ٹری رانا محمد زبیر ،فنانس سیکر ٹری ملک محفوظ اور دیگر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلی ترین عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے اس ترقی کو تاریخی اور قابل قدر اعزاز قرار دیا ۔آڑھتیوں نے مشکل وقت میں پاکستان کو دشمن کے ناپاک ارادوں سے بچانے اور اسے تاریخی شکست دینے کیلئے آرمی چیف کے وژن کو سراہا۔انہوںنے کہا کہ دشمن کے خلاف اس تاریخی اور بے مثال کامیابی نے پاک فوج اور اس کی قیادت پر قوم کے اعتماد اور فخر میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ رہنماں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نیا کردار سول ملٹری تعاون کو مزید تقویت دے گا اور پاکستان کی مسلسل ترقی و خوشحالی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے ان کی کامیابی اور ملک کی سلامتی اور اتحاد کیلئے دعا کی۔




