عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے پہلے “چیف آف ڈیفنس فورسز” کے عہدہ کی تعیناتی پر دِلی مبارکباد پیش کی ہے ان کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی یقینا خوش آئند ہے بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا نتیجہ ہے۔ بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے جراتمندانہ فیصلے کیے جن کی بدولت جیت پاکستانی قوم کا مقدر بنی، ان کی کمان میں پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے درمیان ہم آہنگی انشااللہ بہتر اور مضبوط ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں اتفاق رائے بھی ضروری ہے جس طرح پنجاب میں ڈکیتی اور منشیات کے خاتمہ کے لیے عوام کی جان ومال کے دشمنوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جارہاہے اسی طرح کرپشن اورلوٹ مارمیں ملوث سیاستدانوں سمیت سرکاری ملازمین کابھی احتساب کیاجائے-کوئی کاروبار نہ ہونے کے باوجودجن سیاستدانوں نے چندبرسوں میں اربوں روپے کے اثاثے بنائیں انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں