عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے، مریم اورنگزیب

لاہور(بیورو چیف)سینئر صوبائی زیر مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے اظہار تشکر اور اسلام آباد مذاکرات کو تاریخ کا اہم اور فیصلہ کن لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے،پاکستان نے ثابت کیا کہ سفارتکاری ایک مسلسل عمل ہے، محض ایک ایونٹ نہیں، مذاکرات کے نتائج سے خطے میں استحکام اور عالمی امن کو فروغ ملنے کی امید ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ قومی سطح پر فخر کا لمحہ ہے ، پاکستان نے سنجیدگی، استقامت اور وقار کا مظاہرہ کیا ، پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی ساکھ اور اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل قابل اور دور اندیش قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہونے کا واضح پیغام ہے، گزشتہ چار روز میں عالمی مہمانوں کیلئے اعلی معیار کے انتظامات کی مثال قائم کی گئی، پاکستان کی مہمان نوازی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے خود کو غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد امن مذاکرات کار کے طور پر منوایا، سفارتکاری کا عروج عالمی معیار کی میزبانی کا بھرپور مظہر ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں