وزیراعظم شہباز شریف دنیا کے اسٹیج پر ملک کے سب سے سرگرم اور مؤثر راہنمائوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں وائٹ ہائوس سے لیکر ریاض’ بیجنگ’ انقرہ’ باکو اور تہران میں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ملاقاتوں تک وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی حیثیت کو بلند کر کے دوستوں اور دشمنوں دونوں کو حیران کر دیا ہے اور انتہائی ہنگامہ خیز ادوار میں ملک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم تھی جنہوں نے یہ پیشگوئی کی تھی کہ جس شخص کو دنیا ایک ایڈمنسٹریٹر سمجھتی ہے وہ ایک بصیرت انگیز راہنما کے طور پر پاکستان کی عالمی حیثیت بدل دے گا سعودی عرب کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے سے لیکر بھارت کے خلاف پاکستان کی اسٹریٹجک طاقت کو بڑھانے اور واشنگٹن کے اوول آفس تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے تک شہباز شریف نے توقعات کو ایک نئی شکل دی ہے اور کئی معاملات میں وہ اپنی ہی توقعات سے آگے بڑھ گئے ہیں ترقی پسند راہنما کے طور پر بین الاقوامی سفارت کاری اور ریاستی امور میں شاندار مہارت رکھنے والے وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف ایک شاندار اسٹیٹس مین کی حیثیت سے نمایاں بن چکے ہیں وزیراعظم کے قریبی ساتھی ڈاکٹر توقیر کیمطابق وزیراعظم اپنی بین الاقوامی ملاقاتوں کی تیاری نہایت محنت اور باریکی سے کرتے ہیں کسی بھی اہم دارالحکومت سے آنے والا سائفر وہ اسی دن چند گھنٹوں میں پڑھ لیتے ہیں اپنی عالمی مصروفیات کیلئے تقاریر کی متعدد مرتبہ ریہرسل کرتے ہیں دستاویزات اور بریفز کو بڑی تفصیل سے پڑھتے ہیں اور متعلقہ ماہرین سے ملاقات کرتے ہیں ڈاکٹر توقیر شاہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف غیر ملکی راہنمائوں کے ساتھ بہت جلد طویل المدتی تعلقات اور دوستیاں قائم کر لیتے ہیں میاں شہباز شریف نے خود کوایک ٹیکنو کریٹک’ انتہائی محنتی’ نظم وضبط رکھنے والے اور عملی حل تلاش کرنے والے راہنما کے طور پر منوایا ہے جس کی توجہ محض سیاست پر نہیں بلکہ حکمرانی پر بھی مرکوز رہی ہے وزیراعظم کے قریبی ساتھی توقیر شاہ نے بتایا کہ شہباز شریف ایک کثیراللسانی شخصیت ہیں جو بین الاقوامی تعلقات میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے وہ روانی سے عربی زبان میں گفتگو کر لیتے ہیں سعودی عرب کے قومی دن پر عربی میں پیغام بھی دے چکے ہیں جرمن زبان بھی بول لیتے ہیں برلن میں جرمن زبان میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر چکے ہیں روسی بھی بول لیتے ہیں ترکی زبان میں بھی بات چیت کر لیتے ہیں چائنہ جاتے ہیں تو وہاں پر بھی چین کے راہنمائوں سے زبان میں بھی گفتگو کر لیتے ہیں الغرض وہ ایسے راہنما بن چکے ہیں جو عالمی منظرنامے پر پاکستان کا وقار بلند کر رہے ہیں پاکستان کے جمہوری استحکام اور سماجی ومعاشی ترقی کے سفر میں شہباز شریف محض ایک سیاسی شخصیت نہیں بلکہ تجربے کا ستون ذمہ دار حکمرانی کی علامت اور دور حاضر کے تقاضوں کے راہنما تسلیم کئے جا رہے ہیں،، وزیراعظم شہباز شریف نے مختصر عرصہ میں عالمی طور پر ایک سیاسی راہنما کے طور پر بہت سی کامیابیاں سمیٹی ہیں جو ان کی سیاسی شخصیت کو نکھار رہی ہیں بلاشبہ انہوں نے عالمی سطح پر سفارتی تعلقات اور بیرونی دنیا کے راہنمائوں کے ساتھ ایسے گہرے تعلقات قائم کئے کہ بیرونی ملکوں کے راہنما بھی شہباز شریف کے ساتھ دوستی کو بہت اہمیت دینے لگے ہیں سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دفاعی معاہدہ نے تو عالمی سطح پر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت کی حکمت عملی کی دھوم مچی ہوئی ہے جو پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے امید ہے وزیراعظم شہباز شریف عالمی سطح پر مزید کامیابیاں سمیٹیں گے امریکہ جیسے بڑے ملک میں وزیراعظم کی پذیرائی سے پاکستانی قوم میں بہت خوشی پائی جاتی ہے امریکہ سے تجارتی معاہدے بھی اہم کامیابی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے واقعی ایک بڑے سیاسی راہنما کی حیثیت حاصل کر لی ہے امید ہے ان کی قیادت میں پاکستان اور ترقی کریگا اور دنیا میں اس کا مقام مزید بلند ہو گا۔




