عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران پر امریکا کے تازہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں۔ایران پر حملوں اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد پابندیوں کے اثرات عالمی منڈی میں نمایاں ہونے لگے ہیں،جہاں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل 76ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 72ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی تیل کی فروخت کا لائسنس پھر منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ آبنائے ہرمزمیں ایرانی اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے،مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکی محکمہ خزانہ نے 22جون کو عمومی لائسنس جاری کیا تھا، جس کے تحت 21اگست تک ایرانی خام تیل،پیٹروکیمیکل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں