عامر خان دھمکی کیس’ پولیس تحقیقات میں اہم پیشرفت

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ اداکار عامر خان کو موصول ہونے والی دھمکی آمیز آڈیو کے معاملے میں تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے.بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈیو پیغام بھیجنے کے لیے مبینہ طور پر سویڈن میں قائم وی پی این (VPN) استعمال کیا گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ وائرل آڈیو پیغام کو مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ سے جوڑا جا رہا ہے۔آڈیو میں خود کو آرزو بشنوئی ظاہر کرنے والے شخص نے عامر خان پر لو جہاد کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی ثقافت اور سناتن دھرم کیخلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں