عامر خان نے معین اختر کے لوز ٹاک کی اقساط مانگیں’ ثروت گیلانی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے بھارتی اداکار عامر خان نے معین اختر کے پروگرام لوز ٹاک کی اقساط مانگی ہیں۔اداکارہ ثروت گیلانی نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ہماری ویب سیریز بیرون ملک دیکھی گئی تو بھارت میں بہت سے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا، عامر کی پروڈکشن ٹیم میں سے ایک شخص کو جانتی ہوں انہوں نے مجھے فون کیا تو مجھے لگا کہ فلم میں کاسٹ کرنے کے لیے فون کررہے ہیں۔ثروت گیلانی نے بتایا کہ لیکن عامر خان نے مجھ سے مرحوم اداکار معین اختر کے پروگرام لوز ٹاک کی ساری اقساط مانگیں۔اداکارہ کے مطابق عامر خان نے معین اختر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایسا اداکار دیکھا ہی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں